سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف

بچوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ملک کے روشن مستقبل کے لیے ضروری ہے، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف

بچوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پہلی بار چائلڈ پارلیمانی کاکس کا قیام عمل میں لایا گیا 7 سفاک اسرائیلی افواج کے ہاتھوں بے دردی سے شہید ہونے والے معصوم فلسطینی بچوں کے جانی نقصان پر عالمی برادری کو فوری نوٹس لینے کی ضرورت ہی: اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بچوں کی بہترین تعلیم وتربیت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ بچوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کا تحفظ پاکستان کی پارلیمان کی اولین ترجیح رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ بالخصوص 15 ویں قومی اسمبلی نے بچوں کی بہبود اور ان کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے موثر قانون سازی کے حوالے سے کئی اہم سنگ میل عبور کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا، “کسی بھی ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی اور اس کے بچوں کی فلاح و بہبود کے مابین گہرا تعلق ہوتا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے دنیا بھر میں بچوں کی فلاح و بہبود کی ابتر صورتحال اور بڑھتے ہوئے سماجی و اقتصادی مسائل پر تشویش کا اظہار کیا۔سپیکر نے 15ویں قومی اسمبلی کی جانب سے بچوں کی بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 15 ویں قومی اسمبلی نے اپنے آخری 16 ماہ میں بچوں کے حوالے سے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جن میں 18 سال سے کم عمر کے طلبائ وطالبات کیلئے پہلے ڈیموکریسی سکول، انڈر 18 انٹرن شپ پروگرام منعقد کیا جس کے تحت قومی اسمبلی ہال میں بچوں کے تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا، بچوں کی پہلی پارلیمنٹ اور بچوں کے حقوق کے لیے پہلی پارلیمانی کاکس کا قیام بھی عمل لایا گیا شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ بچوں کی بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے مشن کے لیے پرعزم ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے بچوں کے حقوق کی شرمناک خلاف ورزی اور فلسطینی اور کشمیری بچوں کے خلاف جنگی جرائم پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ بچوں کو بہترین مستقبل فراہم کرنے کے لیے اجتماعی اور عالمی سطح پر فوری اقدامات اٹھانے کے بجائے دنیا اب بھی بچوں کے خلاف ایسے گھناؤنے اور بہیمانہ تشدد پر خاموش ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے فلسطین اور کشمیر کے بچوں کے خلاف فاشسٹ اسرائیلی اور بھارتی افواج کی ریاست کی سرپرستی میں بچوں کے حقوق کی مسلسل اور صریح خلاف ورزی اور جنگی جرائم پر عالمی برادری کی لا تعلقی اور خاموشی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی فلاح و بہبود کے حصول کی راہ میں موجودہ سماجی و اقتصادی رکاوٹوں کے ساتھ ساتھ جنگی جرائم کی صورتحال کو بدتر بنا دیا ہے۔

سپیکر نے فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی وحشیانہ بمباری سے ہسپتالوں کی تباہی، معصوم فلسطینی بچوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع اور انہیں درپیش ناقابل تصور مصائب پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل فورسز کی فلسطینی بچوں پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر بچوں کی شہادتوں کی دنیا کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کا قتل عام دنیا بھر کے انسانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام عالم فلسطینی بچوں پر اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے کردار ادا کری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں