پی ٹی آئی والے کبھی کہتے ہیں بات کریں گے کبھی کہتے ہیں نہیں کریں گے، ہمارے دروازے کھلے ہیں:شازیہ مری

کراچی (ایک رپورٹ کے مطابق) پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے کبھی کہتے ہیں بات کریں گے کبھی نہیں کریں گے، ہمارے دروازے کھلے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے بات کی تو ہم نے بھی بات کی، ابھی تک مذاکرات کا سلسلہ چل رہا ہے، گفتگو مکمل نہیں ہوئی، ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان ہارے خیبر پختونخوا میں ہیں مگر نقصان سندھ کو پہنچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمار لڑائی بے روز گاری، مہنگائی اور غربت سے ہے، ہمارا کسی جماعت سے کوئی مقابلہ نہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھی کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں بیٹھیں گے، لوگوں کے حقوق کی بات کریں گے تا کہ عوام کے مسائل حل ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں