ہندوستان کے ایک بار پھر خطے میں دہشتگردی پھیلانے کے ثبوت منظر عام پر
29 فروری کو افغانستان کے شہر قندھار سے بھارتی دہشتگرد ثناؤل اسلام گرفتار کیا گیا
ثناؤل اسلام کا تعلق بھارت کے شہر کیرالہ سے ہے اور یہ تاجکستان کے راستے افغانستان میں داخل ہوا
افغانستان کی انٹیلیجنس ایجنسی نے ثناؤل اسلام کو آئی ایس آئی ایس سے تعلق اور رابطہ ہونے کے جرم میں گرفتار کیا
بھارتی شہری ثناؤل اسلام نے تحقیقات کے دوران آئی ایس آئی ایس کے ساتھ رابطہ ہونے کا اعتراف کیا
ثناؤل اسلام نے بھارتی افسران کے حکم پر افغانستان آنے کا بھی اعتراف کیا
ثناؤل اسلام کے افغانستان آنے کا مقصد بھارتی افسران کے حکم کے مطابق آئی ایس آئی ایس کے نمائندوں سے ملنا تھا
2016 میں بھی ایک بھارتی خاتون آئی ایس آئی ایس کے لیے کام کرنے کے جرم میں گرفتار کی گئی تھی
نومبر 2019 میں بھی آئی ایس آئی ایس کے لیے کام کرنے والی 10 بھارتی خواتین ننگرہار سے گرفتار ہوئیں
بھارت کی انتہا پسندی اور دہشتگردی اب خطے کے پائیدار امن کیلئے خطرہ بن چکی ہے، آخر کب عالمی برادری بھارت کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی؟










