عدت نکاح کیس اتنا شرمناک ہے کہ اس پر بات کرنا بھی مناسب نہیں:مونس الہیٰ

مجھے اس بات کا یقین ہے کہ اپیل میں پہلی پیشی پر ہی انشاءاللہ یہ کیس اڑ جائے گا۔مونس الہیٰ کا ٹویٹ

اسلام آباد ( ایک رپورٹ کے مطابق ) بانی تحریک انصاف سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے عدت کے دوران نکاح کیس میں عدالت نے مدعی خاورمانکیا کے دعوے کو تسلیم کرتے ہوئے عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو غیرشرعی نکاح کیس میں 7، 7 سال قید اور پانچ‘پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی ہے۔ گزشہ روز اس کیس پر14 گھنٹے طویل سماعت کے بعد محفوظ کر لیا گیا تھا۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشری بی بی کے نکاح کیس کی سماعت 14 گھنٹے تک جاری رہی جس کی سماعت جج قدرت اللہ نے کی تھی،عدت نکاح کیس کے عدالتی فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الہیٰ نے بھی ردعمل دیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جلد بازی میں ایک اور فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھونڈا کیس اتنا شرمناک ہے کہ اس پر بات کرنا بھی مناسب نہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مجھے اس بات کا یقین ہے کہ اپیل میں پہلی پیشی پر ہی انشاءاللہ یہ کیس اڑ جائے گا
۔جب کہ فیصلے میں سزا ملنے کے بعد عمران خان نے کہا کہ عدت کیس مجھے ذلیل کرنے کے لئے بنایا گیا،عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے ،مر جاؤں گا کبھی ڈیل نہیں کروں گا، نہ ڈیل کی اور نہ ہی کروں گا۔ یہ چاہ رہے ہیں ڈیل ہو میں جیل کے اندر مر جاؤں گا ڈیل نہیں کروں گا،اس قسم کے کیس میں پہلی دفعہ ہو رہا ہے کہ مجھے ذلیل کرنے کے لئے سزا دی گئی ،عمران خان نے مزید کہا کہ سائفر میں سزا دی،توشہ خانہ میں سزا دی،9 مئی کے کیسز میں اب میرے خلاف کارروائی کرنا چاہ رہے ہیں،9 مئی کو تو میں جیل میں تھا ،مجھ پر 200 کیس بنائے گئے، آج تک کسی کے خلاف اتنے کیسز نہیں بنائے گئے،نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا ،جے آئی ٹی بنی ، لیکن سب کیسز ختم کردیے گئے،شہباز شریف کے خلاف ایف آئی اے کا مضبوط کیس تھا ختم کیا گیا، نہ ڈیل کی نہ کروں گا ، 400 ڈرون ہوئے ان میں سے کوئی بولا ہی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں