پشاور (09.02.2024 ) خیبرپختونخوا کے 3سابق وزرائے اعلیٰ کو شکست کا سامنا پڑا ہے۔اردو کرانیکل کے مطابق این اے 33نوشہرہ سے پرویز خٹک ہار گئے، آزاد امیدوار شاہ احد علی 90 ہزار 145ووٹ لے کامیاب قرار پائے، پرویزخٹک 25 ہزار 582 ووٹوں کےساتھ دوسرے نمبر پر رہے،پرویز خٹک کو دوسری سیٹ پی کے 87نوشہرہ سے بھی اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا،آزاد امیدوار خلیق الرحمن 44 ہزار 762 ووٹ لے کر جیت گئے،پرویزخٹک 18ہزار 176 ووٹ حاصل کر سکے،سابق وزیراعلیٰ محمود خان بھی ہار گئے،آزاد امیدوار نعیم خان 21681 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے،سوات پی کے 10 سے محمود خان نے 10537ووٹ حاصل کئے،سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی بھی ناکام ہوئے، پی کے 58 مردان سے آزاد امیدوار محمد عبدالسلام38 ہزار 126 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے،امیر حیدر ہوتی 26 ہزار 497 ووٹ حاصل کر سکے۔











shariece manti