فضل الرحمان سے درخواست کی ہے کہ صدر اور وزیراعظم کیلئے ووٹ دیں، ایاز صادق!

مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے کہا کہ مولانا سے درخواست کی ہے کہ صدر اور وزیراعظم کیلئے ووٹ دیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت میں بھی مولانا فضل الرحمان کی نمائندگی تھی، ان سے درخواست کی ہے کہ صدر اور وزیر اعظم کے لیے ووٹ دیں۔

ایاز صادق نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے ووٹ کے لیے بات کی ہے اور ان سے کہا ہے کہ ہماری سپورٹ کریں، مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں