شیر افضل مروت نے انتخابی نتائج کو دھاندلی زدہ قراردیدیا ؟

لکی مروت (09.02.2024) تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نےواضح الفاظ میں کہہ دیا کہ دھاندلی زدہ نتائج تسلیم نہیں کئے جائیں گے۔
ہماری جیت کو ہار میں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ میں اور کارکنان انتخابی نتائج میں تاخیر کے خلاف لکی مروت کے ڈی آر او دفتر کے باہر سراپا احتجاج ہیں۔

شیر افضل مروت نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 41 کے نتائج فوری جاری کریں۔ دھاندلی زدہ نتائج تسلیم نہیں کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں