مریکی صدر جوبائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ غزہ پر قبضہ کرنا بڑی غلطی ہوگی۔
ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیلیوں پر واضح کر دیا ہے یہ سوچنا بہت بڑی غلطی ہے کہ وہ غزہ پرقبضہ کرلیں گے، ہم امریکی فوج کو غزہ کی پٹی میں نہیں بھیجیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلے کا واحد حل دو ریاستوں کا قیام ہے یرغمالی شہریوں کی رہائی سے متعلق کچھ امید ہے قطر امریکا کے ساتھ بہت تعاون کررہا ہے۔۔
الشفا اسپتال پر فوجی آپریشن سے متعلق صدر بائیڈن نے کہا حماس نے اسپتال کے نیچے فوجی اڈا بنا کرجنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔
دوسری جانب حماس نے اسپتال سے متعلق الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔
حماس کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشیق کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے لیے ضروری سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہا ہے۔
انہوں نے ٹیلیگرام پر کہا کہ اسرائیل انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کے بدلے قیدیوں میں سے 50 خواتین اور بچوں کی رہائی، جیلوں میں قید کئی خواتین اور بچوں کی رہائی اور غزہ کی پٹی کے تمام علاقوں میں امدادی امداد کے داخلے میں تاخیر کر رہا ہے۔











کیا خیال ہے اس خبر کے بارے میں۔
افسوس ناک خبر ہے
کیوں بھائی؟ ایسا کیا ہے اس خبر میں؟
بلکل درست فیصلہ ہے۔ بلکہ بہت دیر سے اٹھایا گیا قدم ہے۔ دنیا اس وقت بہت آگے نکل چکی ہے اور ہمارا نظام تعلیم بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ ابھی بھی دیر نہیں ہوئی ہمیں جلد از جلد اپنے تعلیمی اداروں میں اصلاحات کرنا ہونگی۔