اسلام آباد(نماہندہ تقابل )غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شارجہ نے نئے سال کے موقع پرآتش بازی کرتے ہوئے جشن منانے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں شارجہ پولیس کی جانب سےباضابطہ بیان جاری کر کے شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے۔بیان میں آتش بازی اور جشن منانے جیسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ غزہ کے رہنے والے بھائیوں کے ساتھ حقیقی یکجہتی کے اظہار اور انسانی بنیادوں پر تعاون کے لیے کیا گیا ہے۔
شارجہ پولیس نے زور دیا ہے کہ ہر کوئی اس پابندی پر عمل کرے ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ یہ بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ یہ پابندی انفرادی اور اجتماعی دونوں سطح پر نافذ ہو گی۔










