آرمی چیف :مسلح افواج وطن کی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہیں!

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے مسلح افواج مادر وطن کی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے رحیم یار خان کے قریب فیلڈ ایکسرسائز کا دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف کو شمشیر صحرا مشق کے بارے میں بریف کیا گیا، آرمی چیف نے مشق کے علاقے میں فوجیوں کے ساتھ دن گزارا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا مسلح افواج کو دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے، مسلح افواج مادر وطن کی سالمیت اورخودمختاری کے دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں سے بات چیت کے دوران تربیتی معیارات، آپریشنل تیاریوں اور تمام رینک کے اعلیٰ حوصلے کی تعریف کی، مشق کا مقصد چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ مہارتوں اور میدان جنگ کے طریقہ کار میں اضافہ کرنا تھا۔

آرمی چیف نے آرمرز، میکانائزڈ انفنٹری،آرٹلری، ائیر ڈیفنس، اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل اور دیگر کے مربوط فائر اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا، مشق میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھی حصہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں