جدید ٹیکنالوجی ’آرٹیفیشل انٹیلی جینس‘ (اے آئی) نے نہ صرف رابطہ کاری میں ترقی کی کئی منازل طے کرلی ہیں لیکن ساتھ ہی اب طب کے شعبے میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔
آنے والے دنوں میں بیمار شخص کسی معالج کے پاس جانے کے بجائے گھر بیٹھے اپنے مرض کے حوالے سے نہ صرف آگاہی حاصل کرسکے گا بلکہ اس کے تدارک کیلئے مشورے بھی دیے جاسکیں گے۔
دنیا بھر میں آرٹیفیشل انٹیلیجینس (اے آئی) ہر گزرتے دن کے ساتھ بہت اہمیت اختیار کرتی جارہی ہے اور اب موبائل فون صارفین کو صحت کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل سے خبردار کرے گی یہاں تک کہ خود صارف کو احساس بھی نہیں ہوگا۔
اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک موبائل ایپ ‘موڈ کیپچر’ اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے انسانی چہرے کے تاثرات پڑھ کر یہ بتا سکتی ہے کہ صارف کو ڈپریشن ہوگا یہاں تک کہ صارف کو اس حوالے سے علم بھی نہیں ہوگا۔










