ٹیکسٹائل برآمدات کے حوالے سے اچھی خبر!

اسلام آباد: ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر مسلسل تیسرے مہینے اضافہ ہوا ہے، اپٹما کا کہنا ہے کہ فروری میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب41 کروڑ ڈالرز رہیں۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 0.5 فی صد کی معمولی کمی جب کہ فروری میں سالانہ بنیادوں پر 19.5 فی صد کا اضافہ ہوا۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 11.16 ارب ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں