سندھ اسمبلی اجلاس؛ نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری!

کراچی: سندھ اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ

اسپیکر آغا سراج درانی کی زیرِ صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے اسپیکر کے لیے سید اویس شاہ نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے نوید انتھونی امیدوار ہیں۔

ایم کیو ایم کی طرف سے اسپیکر کے لیے صوفیہ سعید شاہ اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے راشد خان میدان میں ہیں۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا۔
114 ارکان کے ساتھ پیپلز پارٹی سندھ کی سب سے بڑی اور 36 نشستوں کے ساتھ ایم کیو ایم پاکستان دوسری بڑی جماعت ہے۔ جی ڈی اے کے 3، جماعتِ اسلامی 1 اور آزاد ارکان کی تعداد 9 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں